اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جواد احمد نے موجودہ دور کے گلوکاروں کو لالچی قرار دے دیا

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار جواد احمد نے دور حاضر کے سنگروں کو لالچی قرار دے دیا۔

موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد جواد احمد اکثر سیاسی شخصیات، شوبز ستاروں اور اپنے ہم عصروں پر تنقیدی گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

حال ہی میں ایک نیوز شو میں انہوں نے مشہور گلوکاروں کو ’لالچی‘ قرار دے دیا۔جواد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سیاسی وابستگی کی وجہ سے موسیقی کو خیرباد کہا اور اب وہ گائیکی سے کوئی آمدن حاصل نہیں کرتے، کیونکہ ان کے نزدیک اس شعبے میں مالی لالچ نہیں ہونی چاہیے۔

 

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں فنکار عوام کے لیے ہر جگہ دستیاب ہوتے تھے اور ان کے کیسٹ ریکارڈ توڑ فروخت ہوتے تھے، یہاں تک کہ بھارت میں بھی لوگ ان کی کامیابی پر حیران رہ جاتے تھے۔

جواد احمد کے مطابق وہ دیہات میں بغیر معاوضہ گانے گاتے تھے اور صرف یہی شرط رکھتے تھے کہ گانے سبق آموز ہوں۔انہوں نے موجودہ گلوکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل زیادہ تر فنکار صرف شادیوں اور کارپوریٹ تقریبات تک محدود ہو چکے ہیں اور عام مداحوں سے دور ہو گئے ہیں۔

ان کے خیال میں یہ رویہ فن اور فنکار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، کیونکہ جس عوام نے انہیں شہرت دی، وہی ان کی ترجیح میں شامل نہیں رہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے