اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان مدینہ منورہ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔

تصاویر میں روحانی ماحول اور سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

چند ماہ قبل اداکارہ نےایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے کیریئر سے مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ اداکاری کے میدان میں کافی کچھ حاصل کرچکی ہیں اور اب وہ ریٹائر ہو کر شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے