اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برف میں گنگناتی ریما خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ریما خان کی برفباری کے دوران گانا گاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 اداکارہ نے ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے شوہر اور چند دوستوں کے ساتھ برف سے ڈھکے مقام پر موجود دکھائی دیتی ہیں اور خوشگوار موڈ میں سرد موسم کے مطابق گنگناتی سنائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں ریما خان نے سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات پہن رکھے ہیں اور برفباری سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہیں، تاہم یہ مناظر ہر کسی کو متاثر نہ کرسکے۔ کلپ وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے کیے اور اداکارہ کے انداز پر سوال اٹھائے۔

 

 

کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر انہیں پہلے تو لگا جیسے یہ ’میرا جی‘  ہوں، جب کہ ایک صارف نے ریما خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سمجھدار سمجھتا تھا اور ایسے انداز میں ویڈیوز شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

سوشل میڈیا پر آنے والے بعض تبصروں میں یہ رائے بھی سامنے آئی کہ شدید سردی کے موسم میں تفریح کے بجائے ضرورت مند افراد کی مدد پر توجہ دینی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے