اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

29 Jan 2026
29 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے 4 فروری تک عروب جتوئی کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہے۔

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے