اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 

ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان (وکٹ کیپر) بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے