اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا فیصلہ، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے بھرتیوں کیلئے سمری تیار کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے کے تحت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ایک ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، یہ بھرتیاں کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کے عہدوں کیلئے کی جائیں گی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، سمری کی منظوری کے بعد بھرتیوں کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے