اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ بلدیات پنجاب کی زمین کے نقشوں کی کنورژن فیس کم کرنے کی تجویز

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے زمین کے نقشوں کی کنورژن فیس کم کرنے کی تجویز دے دی۔

کنورژن فیس کم کرنے کی سمری کیبنٹ کمیٹی میں بھجوا دی گئی۔

رہائشی سے کمرشل نقشوں کی مد میں فیس 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی، جبکہ رہائشی سے انڈسٹریل کی مد میں 5 فیصد اور کمرشل سے انڈسٹریل کی مد میں بھی 5 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیری-اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے ریذیڈنشل ایک فیصد جبکہ پیری اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے کمرشل 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے کنورژن فیس میں کمی کی سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے