اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھیلتا پنجاب پنک گیمز، لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب ہو گیا

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(لاہور نیوز) کھیلتا پنجاب پنک گیمز، لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتحاب ہو گیا۔

ایلیٹ ٹریننگ سینٹر نشتر پارک میں عقیل جاوید بٹ پریزیڈنٹ لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائلز میں لاہور ،قصور، شیخوپورہ کی 25گرلز  نے حصہ لیا۔

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے اعزازی پریس سیکرٹری سہیل جاوید بٹ کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے طارق خانزادہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور کی زیر نگرانی 8 گرلز سندس تیمور، خدیجہ سعید، کشف الطاف، علیزہ جواد، عائشہ رشید، فزا قادر، راحت شمس اور سدرہ ریاض ٹرائلز جیت کر لاہور ڈویژن ٹیم کے لیے منتخب  ہوئی ہیں۔

نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ گوجرانولہ کے سلور میڈلسٹ عبداللہ سہیل بٹ اور  نائلہ مقصود بٹ نے ریفری کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ طارق خانزادہ نے منتخب گرلز کو شاباش اور مبارک باد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے