اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو نوٹس جاری کر دیا

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کلب سکروٹنی کا عمل صرف پی ایس بی کی نگرانی میں ہوگا۔

 

پی ایس بی کےمطابق پی ایچ ایف نے مشاورت کے بغیر کلب سکروٹنی کا شیڈول جاری کیا، جو غیر منظور شدہ ہے اور سٹیک ہولڈرز میں کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔

پی ایس بی نے واضح کیا کہ سکروٹنی کا عمل شفافیت کے ساتھ صرف ادارے کے فیصلے اور نگرانی کے مطابق ہوگا، پاکستان ہاکی فیڈریشن سے توقع کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے وضاحت جاری کرے تاکہ ہاکی کے انتظامی امور میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کا یہ اقدام کھیل کے اندر شفافیت اور اعتماد کو متاثر کر رہا ہے، اس لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو درست اور باضابطہ ہدایات کے تحت ہی سکروٹنی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے