اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی میں آکشن ڈرافٹ اور ری ٹینشن کے معاملات پر بحث میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں پی ایس ایل 11 کیلئے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگیا، ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس طلب کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے پلیئرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد نے بھی آکشن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پشاور زلمی اور سیالکوٹ نے ڈرا آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔

پانچ پرانی فرنچائزز نے چار ری ٹینشن پر اتفاق کیا ان میں ایک برانڈ ایمبیسڈر ہوگا، چار ری ٹینشن ہر کیٹیگری میں ایک ایک ہوگی ایک پلیئر کو نچلی کیٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز باقی پلیئرز پول سے اسی طرح کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیں گی، دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن پر زور دیا باقی پلیئرز پول کا آکشن ہوگا اور فرنچائزز کھلاڑی آکشن میں اٹھائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فارمولا چیئرمین محسن نقوی کو بھجوایا جائے گا اور اگلے ایک دو روز میں اس کا با قاعدہ اعلان ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے