اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی انٹرنیشنل فٹسال میں تاریخی پہلی فتح، بھوٹان کو شکست دیدی

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھوٹان کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی رجسٹر کرلی۔

بنکاک انڈوور سٹیڈیم میں پاکستان نے بھوٹان کے خلاف 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی ۔

بھوٹان کو داوا شیرنگ نے ابتدائی لمحات میں ایک کے بعد ایک 2 گول کرکے برتری دلادی تھی لیکن اس کے بعد پاکستان نے فائٹ بیک کیا۔

28 ویں منٹ میں حسن ظفر نے گول کرکے خسارے کو کم اور پھر 32 ویں منٹ میں آصف احمد چوہدری نے مقابلہ برابر کردیا۔

34 ویں اور 35 ویں منٹ میں عدنان اشفاق نے گول اسکور کرکے پاکستان کو 2-4  کی برتری دلادی ۔

یہ پاکستان کی فٹسال میں پہلی کامیابی ہے۔پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں مالدیپ نے 1-7 سے شکست دی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ میز ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ 18 حنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے