اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بگ بیش: سست ترین بیٹرز میں رضوان اور بابرکی ٹاپ 2 پوزیشنز

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(ویب ڈیسک) بگ بیش کے سست ترین بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان اور بابراعظم نے ٹاپ 2 پوزیشنز حاصل کرلیں۔

پاکستان کے دونوں پلیئرز سے ٹیموں نے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی تھیں مگر دونوں نے ہی ہارڈ ہٹنگ کے بجائے روایتی محتاط کرکٹ کھیلی۔

 رواں سیزن میں سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سب سے سست بیٹنگ کرنے والے بیٹرز کی فہرست کے ٹاپ پر محمد رضوان موجود ہیں، جنہوں نے 102.74 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کیے۔

 رضوان نے 10 اننگز میں 18.7 کی اوسط سے 187 رنز بنائے، وہ کوئی نصف سنچری تک نہیں بنا سکے، ان کے بعد موجود بابراعظم کا سٹرائیک ریٹ 107.48 ہے۔ بابر اعظم نے اب تک 9 میچز میں 28.71 کی اوسط اور 2 ففٹیز کی مدد سے 201 رنز بنائے ہیں۔

تیسرے نمبر پر 110.21 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کونسٹاس اور 127.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹام روجرز موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے