اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹروے پر حادثہ: ڈرائیور، ہوسٹس سمیت 3 افراد جاں بحق

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) موٹر وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا، تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے