(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کیلئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔
ریلوے سٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کرنیوالوں میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
مریم نواز کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی، مریم نواز نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی، تبلیغی جماعت کے وفد کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عوامی خدمات کی تحسین اور کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعلیٰ نے وفد سے ملک و قوم کی سلامتی، امن وامان اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔
