اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک افغان سرحد ایسے ہی ہونی چاہیے کوئی مرضی سے عبور نہ کرسکے: وزیر دفاع

12 Oct 2025
12 Oct 2025

(لاہور نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاک افغان سرحد ایسے ہونی چاہیے تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ عبور نہ کر سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف سے کہنا تھا کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضےسے چھڑانا ہوگا، تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپرمافیا اور تعمیراتی شعبہ ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد ایسےہی ہونی چاہئے تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے،50 سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔

وزیر دفاع کا پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی شرانگیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں انکی اور ہماری طرف سے سرحدوں کا احترام ہو، اگر سرحدوں کا احترام نہ کیاگیا تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا،پھر ہمیں بھی دراندازی کامنہ توڑ جواب دینا پڑے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کو متعدد باربتایا گیا لیکن کوئی مؤثر اقدام نہ ہوا، افغانستان دراندازی روکنے کی ضمانت دینے کو تیار نہیں تھا، ہندوستان کی شمولیت کے بعد یہ ٹرائی اینگل بن گیا ہے، ہمارے لیے اس صورتحال کا سدباب ضروری ہوگیا ہے، گزشتہ رات ہم نے اس صورتحال کا سدباب کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے