اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی، بارش کا کوئی امکان نہیں

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

دوسری جانب فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث لاہور پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 201 تک پہنچ گئی ہے جو انسانی صحت کے لئے خطرناک سطح تصور کی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح خصوصاً سانس کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، اس لئے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے