اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ میشا شفیع اور عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لئے پُرعزم

12 Oct 2025
12 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکاراؤں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر پہچان قائم کرنے کیلئے اہم قدم اُٹھا لیا۔

انہوں نے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لئے اپنے اپنے نئے البم و گانے انفرادی طور پر جمع کروا دیئے۔

میشا شفیع نے اپنا پہلا سولو البم ’کھلنے کو‘ 3 کیٹیگریز کیلئے پیش کیا ہے، ان میں بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ انجینئرڈ البم (نان کلاسیکل) شامل ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع کے مذکورہ 47 منٹ کے البم میں 11 گانے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ہنٹنگ ساؤنڈ اسکیپ، خود شناسی ،شاعری اور جذبات سے بھرپور دھنیں شامل ہیں۔

دوسری جانب گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے بہترین ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لئے اپریل میں ریلیز ہونے والا ’رات کی رانی‘ کا ریمکس ورژن ’خرانگ بن‘ جمع کرایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے