11 Oct 2025
(ویب ڈیسک)اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہےکہ وفاداری دباؤ یا نگرانی سے نہیں بلکہ نیت اور کردار سے آتی ہے۔
رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ رشتہ اسی وقت مضبوط رہتا ہے جب دونوں فریق ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔ رابعہ کلثوم کے مطابق، ان کے اور شوہر کے درمیان کبھی اعتماد کے مسائل پیدا نہیں ہوئے کیونکہ ان کی بنیاد باہمی احترام اور سمجھ بوجھ پر قائم ہے۔
شادی کے رشتے میں مرد یا عورت کی جانب سے بےوفائی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص دھوکہ دینا چاہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا، چاہے آپ اس کے فون چیک کریں یا اس پر مسلسل نظر رکھیں۔
