اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کا صارفین کیلئے بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

23 Sep 2025
23 Sep 2025

(لاہور نیوز) لیسکو نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

لیسکو حکام کے مطابق یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے، کمپنی  نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے،تاہم، اگر اس تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو صارفین کو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی۔

لیسکو کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے جن میں  پہلی تاریخ پر عدم ادائیگی پر پانچ فیصد سرچارج لاگو ہو گا، 19 ستمبر کے بعد ادائیگی پر 10 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیوب ویلز کے کنکشنز پر بھی مقررہ تاریخ میں توسیع کا اطلاق ہو گا تاکہ زرعی صارفین کو بھی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے