اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بابا گورونانک کی برسی تقریبات کا آخری روز، ملکی سلامتی کی دعائیں

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے دعائیں کی گئیں۔

گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتریوں  نے تین روز دربار کے مہمان خانوں میں قیام کیا۔

یاتریوں  نے دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔

اس موقع پر یاتریوں  نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان سنگھ  نے بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت نہ دینے پر مودی سرکار  کے خلاف پارلیمانی سطح پر بھی احتجاج کیا تھا مگر مودی سرکار  نے اپنے شہریوں کی ایک نہ سنی اور سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے