اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل، ڈویژن بنچ کا تحریری حکم

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس  نے تحریری حکم جاری کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ سنگل بنچ  نے فیصلہ کرتے وقت اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی تھی، عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے، اس سے قبل جسٹس بابر ستار  نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے