اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاہنہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کاہنہ کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کے بعد پولیس  نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ضروری قانونی کارروائی کی جا سکے، ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بدتر صورتحال اور سڑکوں پر تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سڑکوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے