اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا موسم گرم اور خشک، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک ہے، درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موجودہ طور پر لاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ رواں دنوں شہر لاہور میں بارشوں کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور موسم کا یہ رجحان آئندہ کچھ روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں ہوا کی نمی کا تناسب اس وقت 73 فیصد تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے موسم مزید گرم محسوس ہو رہا ہے، ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ معمولی ہے اور اس سے شہر میں ٹھنڈک کا احساس نہیں ہو رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے