اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال نارمل ہو چکی ہے: پی ڈی ایم اے

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 37 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 41 ہزار کیوسک ہے۔

اس کے علاوہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 31 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے