اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم، 8 لاکھ سے زائد تھیلے مارکیٹ میں فراہم

18 Sep 2025
18 Sep 2025

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری مہم کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں 8 لاکھ 37 ہزار 964 آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

لاہور ڈویژن میں گزشتہ روز 10 اور 20 کلوگرام وزن کے کل 2 لاکھ 43 ہزار 247 آٹے کے تھیلے دستیاب کرائے گئے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں 99 ہزار 158 تھیلے تقسیم کئے گئے۔

اس اقدام کا مقصد گندم اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا اور مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے۔

ترجمان پرائس کنٹرول نے مزید بتایا کہ مختلف اضلاع میں گراں فروشی کے لئے چھپائی گئی گندم بھی فلور ملز کو فراہم کی جا چکی ہے تاکہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے