اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 23 ایشین کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں عراق کے ہاتھوں شکست

03 Sep 2025
03 Sep 2025

(لاہور نیوز) اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں پاکستان فٹ بال ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز عراق کے خلاف میچ سے کیا۔

سابق ایشین چیمپئن عراق نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میں پاکستان کو شکست دے دی۔کمبوڈیا اولمپک سٹیڈیم میں گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ میں عالمی نمبر 58 عراق نے پاکستانی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی، عراق کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول عموری فیصل نے کھیل کے 32ویں منٹ میں کیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف جبکہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے