اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میزبان ٹیم کے کپتان شائے ہوپ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز  نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 294 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نسیم شاہ، ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان ٹیم فاتح رہی تھی جبکہ دوسرا مقابلہ میزبان ویسٹ انڈیز نے جیت لیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ 31 سال میں 10 ون ڈے انٹر نیشنل سیریز جیتی ہوئی ہیں، ویسٹ انڈیز  نے 92-1991 میں پاکستان کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے