اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز سنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف چینگدو ورلڈ گیمز سنوکر 2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

قومی سنوکر کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں برطانوی کیوئسٹ زیک کوسکر کو 0-2 فریمز سے شکست دی، محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے فریم میں انہوں نے 31-89 سے فتح حاصل کی۔

سیمی فائنل میں فتح ان کیلئے میڈل یقینی بنا دے گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کے لئے میچ کھیلنا ہوگا، کل سیمی فائنل میں محمد آصف کا بھارت یا چینی کیوئسٹ سے سامنا ہو گا۔

قومی کیوئسٹ محمد آصف اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں، انہوں  نے دو گروپ میچز میں فتح کے بعد کوارٹر فائنل بھی بآسانی جیت لیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے