اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ گیمز سنوکر میں محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

11 Aug 2025
11 Aug 2025

(ویب ڈیسک) ورلڈ گیمز سنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف  نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔

چین کے زیالونگ لیانگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، چینی پلیئر کو صبح محمد آصف نے شکست دی جبکہ شام کو جرمنی کے الیگذینڈر وداو  نے ہرایا۔

زیالونگ لیانگ گروپ کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے جبکہ گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی کے وداو  نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی۔

گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ آج الیگزینڈر وداو سے کھیلیں گے، 3،3 پلیئرز کے ہر گروپ سے 2،2 پلیئرز کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے