اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) شہر قائد میں ہونیوالے اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا گیا۔

گروپس کا اعلان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن  نے کیا، ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں ہو گا۔

اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں۔

گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں۔

اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے