اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔

کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے