اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویلنشیا اوپن سکواش: پاکستان کے حمزہ خان کی سیمی فائنل میں رسائی

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان سکواش پلیئر حمزہ خان نے سپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلنشیا اوپن سکواش کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

حمزہ نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے 7 سیڈ برائس نکولز کو 0-3 سے ہرایا۔

پاکستانی پلیئر نے 42 منٹ جاری رہنے والا میچ 13-11، 11-2، 11-6 کے سکور سے جیتا۔اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3 سے ہرایا تھا۔

 واضح رہے کہ سپین میں جاری ویلنشیا اوپن سکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے