اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزمان کو سزائیں و جرمانے

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ترجمان پولیس  کے مطابق رواں سال اب تک بجلی چوروں کیخلاف 57 ہزار سے زائد مقدمات درج کے گئے جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 120 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

بجلی چوری کے 39 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے تاہم خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2100 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔

لاہور میں بجلی چوری کے 14 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور کارروائیوں کے دوران 18 ہزار 692 بجلی چور گرفتار ہو ئے۔

آئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے