اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال: پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4495 ملزمان گرفتار

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز) رواں سال اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے دوران پنجاب پولیس نے 4495 ملزمان گرفتار جبکہ 4521 مقدمات درج کر لئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال کریک ڈاؤن میں 4 لاکھ 81 ہزار 460 پتنگیں، 18 ہزار 453 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 985 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران پتنگ بازی ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور پتنگ بازوں سمیت پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے