اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: پاکستان نے پہلے میچ میں بیلجیم کو ہرا دیا

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 والی بال ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے پہلے میچ میں بیلجیم کی ٹیم کو تین ۔ صفر سے شکست دے دی ۔

ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں عالمی جونیئر رینکنگ میں انیسویں پوزیشن پر موجود پاکستان نے ورلڈ نمبر 7 بیلجیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا ۔

پاکستان نے میچ میں 25 ۔ 19، 25 ۔ 17 اور 25 ۔ 22 سے کامیابی حاصل کی ۔

گرین شرٹس کی جانب سے سعود اور کپتان یحییٰ نے عمدہ کھیل پیش کیا ، سعود نے 9 بلاک پوائنٹس سمیت 13 پوائنٹس حاصل کیے ، یحییٰ نے 11 پوائنٹس بنائے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ جمعہ کو میزبان ازبکستان کے خلاف کھیلے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے