اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ازبکستان کو تین صفر سے ہرا دیا

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں جمعے کو پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں میزبان ازبکستان کو آؤٹ کلاس کیا، پاکستان کی جیت کا اسکور 23-25، 18-25 اور 21-25 رہا۔

میچ کے دوران پاکستان کو ناصرف حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کا سامنا رہا بلکہ میزبان ٹیم کے ہوم کراؤڈ کا بھرپور شور بھی سننے کو ملا لیکن پاکستانی پلیئرز نے اعصاب پر بھرپور قابو رکھا اور میچ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے یحییٰ، مہتد علی شاہ، سعود اور اجمل جنید نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ٹیم کے کپتان یحییٰ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 24 پوائنٹس بنائے، سعود نے 10، مہتد اور اجمل جنید نے 9، 9 پوائنٹس اسکور کیے۔

پاکستان نے ازبکستان کے اٹیک اور بلاکس میں برتری رکھی، ازبکستان کے 28 اٹیک پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان نے 45 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے 12 بلاک پوائنٹس لیے جبکہ اس کے برعکس ازبک کھلاڑی 5 بلاک پوائنٹس لے سکے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل ترکیہ کے خلاف کھیلے گا۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے