
12 Jun 2025
(لاہور نیوز) متروکہ وقف املاک بورڈ میں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی ہدایات پر ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
بیدیاں روڈ لاہور میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی 10 کنال 2 مرلہ پراپرٹی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 90 کڑور روپے بنتی ہے۔
یہ آپریشن سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال اور ایڈمنسٹریٹر محمد اکرم جوئیہ کی نگرانی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان نے کیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے کی حکومتی پراپرٹی واگزار کروائی گئی ہے۔