
12 Jun 2025
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کی طرف سے ٹاؤن شپ میں کئے جانے والے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے نتیجہ میں تھڑے اور شیڈ مسمار کر دیئے گئے۔
ایل ڈی اے کی ٹیم نے غیر قانونی تعمیر تھڑے اور شیڈ مسمار کر دیئے، آرائیں چوک اے ٹو ٹاؤن شپ میں آپریشن پر علاقہ مکینوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔
شہریوں اور دکانداروں نے کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے بعض کمرشل دکانوں کے شیڈ اور تھڑے نہیں توڑے گئے، رہائشی گھروں کے تھڑے توڑ دئیے گئے ہیں۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ 2 روز سے ٹاؤن شپ میں کارروائی کی جا رہی ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب بھر میں اینٹی انکروچمنٹ کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔