12 Jun 2025
(لاہور نیوز) بنیادی مراکز صحت کے بعد دیہی مراکز صحت کو بھی ٹھیکے پر دے دیا گیا جبکہ لاہور کے 5 دیہی مراکز صحت بھی ٹھیکے پر دے دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے 81 دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا عمل مکمل کر لیا، منصوبے کے تحت لاہور سمیت دیگر مختلف شہروں کے مراکز صحت کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے، جانچ پڑتال کے بعد ٹھیکہ لینے والے ڈاکٹرز کی پہلی لسٹ جاری کر دی گئی ہے، مریم نواز ہسپتال کے نام سے منصوبے کے تحت 315 مراکز کو ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
اب تک صرف 81 دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر لینے کیلئے ڈاکٹرز مل سکے ہیں، دیہی مراکزصحت کو چلانے کیلئے حکومت 74 لاکھ روپے تک ماہانہ فنڈز فراہم کرے گی، اسی طرح شہر لاہور میں 5 دیہی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے جن میں دیہی مرکز صحت اعوان ڈھائے والا، دیہی مراکز صحت برکی، چوہنگ، مانگامنڈی اور رائیونڈ شامل ہے۔
