تفریح
انور مقصود کے پوتے اور پوتیاں اپنے دادا کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں؟نامور ادیب نے اپنی زبانی بیان کردیا
09 Jun 2025

09 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ادیب، مزاح نگار انور مقصود نےاپنے پوتے اور پوتیوں کی جانب سے مخاطب کرکے بلائے جانے کا انداز مداحوں کو بتا دیا۔
رپورٹ کےمطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے رشتہ محض ایک بزرگ کا نہیں بلکہ دوستی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے انہیں اُن کے نام سے پکارتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے، عجیب نہیں لگتا۔
انور مقصود کے بقول، جب وہ بچوں سے پوچھتے ہیں کہ "مجھے انور کیوں کہتے ہو؟" تو وہ معصومیت سے جواب دیتے ہیں کہ "آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟" انور صاحب نے کہا کہ بچوں کے ساتھ دوستی کرنا ہی اُن سے محبت کا سب سے خوبصورت طریقہ ہے، اور یہی ہر رشتے کی بنیاد ہونی چاہیے۔