اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماورا ور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں اچانک پھیکی پڑ گئیں! مگر کیوں؟جانئے

09 Jun 2025
09 Jun 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔

عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے...میرے یوگی...لو یو...‘‘

امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، ’’آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا۔ میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے۔‘‘ انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا۔

دونوں اداکاروں نے یوگی کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جو اس بات کی گواہ ہیں کہ یوگی ان کی زندگی کا کتنا اہم حصہ تھا۔ یوگی کی اچانک موت نے ان کی عید کی تمام خوشیاں غم میں بدل دیں، جس کے بعد انہوں نے مزید کوئی عید کی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر بھی یوگی کی موت پر صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانوروں کو کھونا اپنے بچے کو کھونے جیسا ہوتا ہے۔ وہیں کچھ صارفین نے یوگی کی مختصر عمر پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے