اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماورا حسین کی سسرال میں پہلی عید؛ قربانی کے جانوروں کیساتھ تصاویر وائرل

07 Jun 2025
07 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے قربانی کے بکروں کے ساتھ شفقت بھرے انداز اور محبت بھرے لمحات کو مداحوں  نے خوب سراہا۔

رواں سال فروری میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بعد ماورا حسین عیدالاضحیٰ اپنے سسرال میں منا رہی ہیں۔

اداکارہ  نے انسٹاگرام پر نیلے اور سی گرین رنگ کے روایتی لباس میں دو خوبصورت بکروں کے ساتھ تصویریں شیئر کیں، جس میں وہ نہایت خوش نظر آئیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا حسین قربانی کے جانوروں کی خاص توجہ اور محبت سے آؤ بھگت کر رہی ہیں جبکہ جانور بھی اداکارہ سے مانوس دکھائی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداحوں  نے نہ صرف پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کی جانوروں سے محبت کے جذبے کو بھی سراہا اور اداکارہ کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے