اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر کا عید قربان پر گلگتی زبان شینا میں ’کرے کرے‘ گانا ریلیز

06 Jun 2025
06 Jun 2025

(لاہورنیوز) گلوکار و موسیقار علی ظفر کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبان شینا میں ’کرے کرے‘ گانا جاری کردیا گیا۔

علی ظفر شینا زبان میں گانے کو جاری کرنے سے قبل پشتو، بلوچی، سندھی اور سرائیکی زبان میں بھی گانے ریلیز کر چکے ہیں،پاکستان میں بولی جانے والی مقامی زبانوں میں گانے ریلیز کرنے کے سلسلے کے تحت اپنا پانچواں گانا شینا زبان میں جاری کیا۔

کرے کرے‘ کو علی ظفر کے ہمراہ شینا زبان کے گلوکار سلمان پارس نے مل کر گایا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو میں گلگت بلتستان کی ثقافت اور خوبصورتی کو بھی دکھایا گیا ہے۔گانے کی ویڈیو میں علی ظفر بھی گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں جب کہ ویڈیو میں وہاں کے خوبصورت نظارے بھی محسور کن ہیں۔

علی ظفر نے ملک کی مختلف مقامی زبانوں میں گانے ریلیز کرنے کا سلسلہ 2019 میں شروع کیا تھا اور انہوں نے سب سے پہلے بلوچی، بعد ازاں، سندھی، پھر پشتو اور آخری بار سرائیکی زبان میں گانا ریلیز کیا تھا۔واضح رہےعلی ظفر نے اکتوبر 2019 میں ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ نومبر 2020 ’الے، ماروئڑا‘ ستمبر 2021 میں ’لارشہ پیخور‘ اور اپریل 2024 میں ’بالو بتیاں‘ ریلیز کیا تھا اور اب جون 2025 میں انہوں نے شینا زبان میں ’کرے کرے‘ ریلیز کردیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے