اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں کمی ریکارڈ

28 May 2025
28 May 2025

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 20 کلو گرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1642.33روپے ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلے میں 6.62 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 31.86 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں  20کلوگرام  آٹے کی اوسط قیمت 1758.84 روپے اور گزشتہ سال اپریل میں 2410.013 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1711.08روپے، راولپنڈی میں 1704.91روپے، گوجرانوالہ میں 1596.84 روپے، سیالکوٹ میں 1625.66 روپے، لاہور میں 1553.83روپے اور فیصل آباد میں 1552.51 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ملتان میں 1547.68 روپے، بہاولپور میں 1604.70 روپے، کراچی میں 1652.93روپے، حیدرآباد میں 1760.79 روپے، سکھر میں 1501.97 روپے، لاڑکانہ 1544.22 روپے، پشاور 1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اور خضدار میں 20کلوگرام  آٹے کی اوسط قیمت 1864.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے