اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

27 May 2025
27 May 2025

(ویب ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1413روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.37 فیصد کم ہے۔

ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں بھی 1428روپے تھی۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402، راولپنڈی 1386روپے، گوجرانوالہ 1449، سیالکوٹ 1420، لاہور 1464 روپے، فیصل آباد 1400 ، سرگودھا 1398 روپے، ملتان 1416روپے، بہاولپور 1450روپے، پشاور 1402روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1360روپے ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے