اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

26 May 2025
26 May 2025

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں پھر سے مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 881 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 221 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے