اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت نے کبھی کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا: سلمان نصیر

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیل سے سیاست کو دور رکھا، بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا۔

چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے، گھنٹوں کی رفتار سے صورتحال پی ایس ایل کے لئے بدل رہی تھی، تمام فرنچائز اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پی سی بی رابطے میں تھا۔

سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی مقبولیت میں کمی نہیں آنی چاہئے، پی ایس ایل کا شو ختم نہیں ہونا چاہئے، پہلے عرب امارات میں پی ایس ایل مکمل کروانے کے لئے سوچا گیا، بات زیادہ بڑھ گئی تو پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تجویز دی کہ پی ایس ایل کو ملتوی کیا جائے، دل پر پتھر رکھ کر پی ایس ایل کو چند دنوں کے لئے روکا، جب جنگ بندی کا معلوم ہوا تو سب سے پہلے غیرملکی کھلاڑیوں کا پوچھا، چیئرمین پی سی بی نے کال پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لو۔

چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کے آفیشلز اڑتالیس اڑتالیس گھنٹے نہیں سوئے اور پی ایس ایل کو دوبارہ شروع کیا، پی ایس ایل شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پی ایس ایل اب کرکٹ میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے