اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز نے پلے آف مرحلے کیلئے مہدی حسن میراز کو سکواڈ میں شامل کرلیا

19 May 2025
19 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کیلئے بنگلادیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انہیں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے اور انکی منگل کو لاہور آمد متوقع ہے۔پی ایس ایل کے پلے آف میچز بدھ سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز جمعرات کو ایلیمینیٹری میچ میں ایک نامعلوم حریف کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

مہدی حسن میراز نے کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں، اگرچہ ان کا یہ قیام ممکنہ طور پر صرف ایک میچ تک محدود ہو سکتا ہے، پی ایس ایل ایک اعلیٰ معیار کی لیگ ہے اور میں پہلے بنگلادیش پریمیئر لیگ (BPL) میں اچھا پرفارم کر چکا ہوں، اس لیے پر اعتماد ہوں کہ یہاں بھی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا۔

مہدی کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے خواہاں ہیں، وہ اس وقت نہ تو متحدہ عرب امارات کے خلاف جاری سیریز کا حصہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے خلاف آئندہ پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

لاہور قلندرز میں مہدی اپنے تجربہ کار ساتھی شکیب الحسن کے ساتھ ٹیم کا حصہ بنیں گے، شکیب نے حالیہ میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا، تاہم وہ پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے اور دو اوورز میں 18 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کچھ دن معطل رہا، جس کے بعد قلندرز نے سکندر رضا کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا، مگر وہ صرف ایک میچ کھیل کر انگلینڈ چلے گئے جہاں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے زمبابوے کی ٹیم کا حصہ بننا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے