اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 4 ماہ میں317 گاڑیاں چوری، 5 چھینی گئیں

18 May 2025
18 May 2025

(لاہور نیوز) رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 5 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، مختلف علاقوں سے 4 ماہ کے دوران 317 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 3، کینٹ ڈویژن سے 2 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں،کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 76 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

صدر ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 64 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 52 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے 44، 44 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 37 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے