اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے، دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔جسٹس منیب اختر اور جسٹس شکیل احمد تیسرے بینچ میں کیسز سنیں گے، پانچویں بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شہزاد احمد خان شامل ہیں۔

چھٹے بینچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس صلاح الدین پنوار اور جسٹس عامر فاروق ساتویں بینچ کا حصہ ہوں گے۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سروسز میٹرز کے کیسز کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنوار شامل ہیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی آٹھواں ریگولر بینچ کیسز سنے گا، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ کا حصہ ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل 9 ویں بینچ کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے